6 مئی 2026 - 09:19
چین ہم سے آ ملے، امریکہ / ہم امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے، چین

اقوام عالم ے خلاف معاشی-ریاستی دہشت گردی پر مامور امریکی وزارت خزانہ نے ـ جو اسی وقت ایران کے خلاف معاشی جنگ میں شدت لانا چاہتی ہے ـ چین سے اپیل کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکی کوشش میں شامل ہوجائے! / ہم ایرانی تیل  پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے، اور ان کی پیروی نہیں کریں گے، ہمارا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہے۔/ ٹرمپ کا نیا پروجیکٹ بھی ناکام اور ٹرمپ پسپا ہوگیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اقوام عالم ے خلاف معاشی-ریاستی دہشت گردی پر مامور امریکی وزارت خزانہ ـ جو اسی وقت ایران کے خلاف معاشی جنگ میں شدت لانا چاہتی ہے ـ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں اپنی نام نہاد بڑی فوج کی بے بسی کی بنا پر چین سے اپیل کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکی کوششوں میں شامل ہوجائے!

ادھر ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا: "ہم ایرانی تیل  پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے، اور ان کی پیروی نہیں کریں گے، ہمارا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہے۔

سابق امریکی صدر "اوباما" کے مشیر نے اس سلسلے میں کہا: "چین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ امریکہ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد دعویٰ کر بیٹھے کہ چین نے اس امریکی اقدام کی حمایت کی ہے اور جنگ کو شدیدتر کر دے اس لئے کہ ایران اور چین کے تعلقات کو بگاڑ دے۔ چنانچہ ایران کے وزیر خارجہ عراقچی ٹرمپ کے دورے سے پہلے، دوطرفہ ہم آہنگی کی غرض سے، بیجنگ جا رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ انسان دشمن امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ـ امارات کی مدد سے ـ "انسانی ہمدردی" کے عنوان سے ایک ناکام کاروائی کا اہتمام کیا، جس میں ایک امریکی ایئر فیولنگ ٹینکر لاپتہ ہو گیا، ایک امریکی فریگیٹ تباہ ہو گیا اور کئی اماراتی جہاز تباہ ہو گئے، امارات میں پائپ لائنیں اور ایک پٹروکیمیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی اور "فریڈم پروجیکٹ" "رسوائی پروجیکٹ" بن گیا اور یوں امریکہ کے ایران کی جنگ میں فضائی اور زمینی رسوائیوں کے ساتھ ساتھ ایک بحری رسوائی بھی عطا ہوئی جس کے بعد ٹرمپ نے پروجیکٹ کو ملتوی کر دیا۔

ایک یمنی تجزیہ کار نے کیا خوب کہا: "یہ بچہ پیدائش سے پہلے ہی مر گیا تھا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha